ETV Bharat / city

لڑائی اب ملک بمقابلہ بی جے پی ہے: سرجے والا - کھٹکڑ گاوں واقع ٹول پلازا پر جاری کسان دھرنے

زرعی قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک کے درمیان کسانوں کی حمایت کرنے پہنچے کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ یہ مذہبی جنگ ہے اور اب لڑائی ملک بمقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔

congress spokesperson randeep surje wala
کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 9:51 PM IST

ریاست ہریانہ کے شہر جیند کے کھٹکڑ گاوں واقع ٹول پلازا پر جاری کسان دھرنے پر کسانوں کی حمایت کرنے پہنچے کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ یہ لڑائی کانگریس بمقابلہ بی جے پی نہیں ہے، نہ ہی کسان مزدور بمقابلہ بی جے پی ہے، بلکہ یہ ملک بمقابلہ بی جے پی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے پاس پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ماں کے لیے غم کا اظہار کرنے کا وقت تو ہے لیکن کسان تحریک میں جاں بحق ہوچکے 57 سے زائد کسانوں کے لیے دو لفظ بولنے کا بھی وقت نہیں ہے۔

صحافیوں سے بات چیت میں کسانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان کل ہونے والی بات چیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سرجے والا نے کہا کہ ان کسانوں کو کچھ نہیں کرنا ہے، بلکہ حکومت کو تینوں قانون واپس لینے ہیں کیونکہ ملک قوانین کے خلاف ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تینوں قانون رد کرکے حکومت کسانوں کے ساتھ از سرے نو بات کرے، اور وزیراعظم مودی اب فیصلہ کرلیں کہ انہیں چار صنعت کاروں کے دروازوں پر پیشانی ٹیکنی ہے یا پھر ملک کے 130 کروڑ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.