دراصل گذشتہ دنوں ایک ڈاکٹر کی کورونا پازیٹو رپورٹ آئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ نے ڈاکٹر کے اہل خانہ کے سبھی افراد کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے تھے۔ جانچ کے مطابق ڈاکٹر کی بیوی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔
جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اب تک ضلع جالون میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔ جسے انتظامیہ سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ کن کن لوگوں نے رابطہ کیا ہے، تاکہ ان تک پہنچا جاسکے۔
وہیں جهانسی منڈل کمشنر سبھاش چندر شرما نے بتایا کہ جالون میں کورونا کے مریض سامنے آنے کے بعد ریڈ ژون علاقہ کی نشادہی کرکے اسے سیل کریا دیاگیا ہے۔