ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے پیش نظر آن لائن نکاح کا اہتمام - عالمی وبا کورونا وائرس

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ویڈیو کالنگ کے ذریعے ایک جوڑے کی شادی کرائی گئی۔ دونوں کی شادی 25 مارچ کو طے پائی تھی، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکی۔ پیر کے روز ان دونوں کی شادی ویڈیو کالنگ کے ذریعے پوری رسومات کے ساتھ کی گئی۔

لاک ڈآن کے پیش نظر آن لائن نکاح کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 31, 2020, 8:33 AM IST

Updated : Mar 31, 2020, 12:00 PM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج میں لاک ڈاؤن کی تکمیل کرتے ہوئے ویڈیو کالنگ کے ذریعے شادی کی تقریب عمل میں لائی گئی۔

صاحب گنج میں واقع تلجہاری علاقے کے لال ماٹی گاؤں کے مقیم ڈاکٹر پیر محمد نے اپنی بیٹی کا نکاح پاکڑ ضلع کے رہنے والے غیاث الدین انصاری کے بیٹے مقصود انصاری سے طے کی تھی، شادی 25 مارچ کو ہونی تھی لیکن عالمی وبا کے پیش نظر طویل وقت کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے 5 سے زیادہ لوگ شادی میں شرکت نہیں کر سکتے تھے۔

لاک ڈآن کے پیش نظر آن لائن نکاح کا اہتمام

ان تمام حالات کے پیش نظر دونوں کی شادی گذشتہ دن ویڈیو کالنگ کے ذریعے کرائی گئی۔ جامع مسجد کے امام حافظ اکرم نے نوعروس جوڑے کا نکاح پڑھایا۔

مزید پڑھیں:تبلیغی جماعت ہیڈکوارٹرمیں کورونا وائرس کے کیسز

حافظ اکرم نے بتایا کہ دونوں خاندان کے اتفاق رائے سے اس شادی کو آن لائن کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وائرس کے ختم ہوتے ہی دلہن کی رخصتی عمل میں لائی جائے گی۔

Last Updated : Mar 31, 2020, 12:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.