گانگریسی کارکنان نے مرکزی حکومت کے ذریعہ نئے گاڑیوں پر نوفیصد زائد ٹیکس عائد کرنے کی مخالفت کی۔
گانگریس کارکنان نے ٹرانسپورٹ وزیر نیتین گڈکری اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف خوب نعرے لگائے اور بی جے پی کا پتلا بھی جلایا۔
انہوں نے جموں آرٹی او دفتر کے باہر ایک گھنٹے تک ٹریفک جام کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
وہیں جموں کانگریس یوتھ کے صدر ادے چب نے کہا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں یہ نئے قانون نافذ نہیں ہوئے ہیں۔لیکن جموں و کشمیر کے گورنر عوامی نمائندے کے طور پر منتخب ہوکر نہیں آئے ہیں، اس لیے انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام سڑک کے ٹیکس کی ادائیگی کررہی ہے اور جموں کے وجئے پور سے چڑوال میں لگ رہے ٹول ٹیکس بھی دے رہی ہے جوسراسر غلط ہے۔