ETV Bharat / city

پاکستانی گولہ باری سے نوجوان کی موت - منکوٹ سیکٹر

ہندوستان و پاکستان کورونا وائرس سے دو چار ہے لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

youngster killed as india-pak armies trade fire across LOC
پاکستانی گولہ باری سے نوجوان کی موت
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 8:23 PM IST

پاکستانی افواج نے جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کی زد میں آنے سے ایک 18 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی۔

پو لیس ذرائع نے بتایا کہ جمعرات شام کو پاکستانی افواج نے منکوٹ سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور شدید گولہ باری کی جس کی زد میں آنے سے 18 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی ہے۔

بی ایم او مینڈھر اور ایس ڈی پی او مینڈھر نے نواجو ن کی پاکستانی فائرنگ میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہو ں نے تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقہ ٹائی منکو ٹ میں پاکستانی فوج کی جانب سے داغا گیا ایک مارٹر شیل رہائشی علاقہ میں گرا جس کی زد میں آنے سے 18 سالہ گلفراز ولد محمد رشید کی مو ت ہو گئی ۔

واضح رہے اِمسال ہند۔پاک سرحدی کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کورونا وائرس وبا سے دو چار ہے لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور شہری آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.