اس موقع پر بولتے ہوئے تنظیم کے صدر طارق شاہ نے کہا،' ہماری تنظیم گزشتہ کئی برسوں سے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پورا ہفتہ ماحولیات سے جڑی کئی سرگرمیوں کو انجام دیتے آ رہا ہے۔ ویسے بھی تنظیم سال بھر ہر موقع پر شجرکاری اور دیگر کئی ایسے کام کرتا آ رہا ہے۔
آج ہم ریلوے اسٹیشن اودھمپور میں شجرکاری کر تمام لوگوں کو موحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری اپیل ہے کہ موقع چاہیں یوم پیدائش، ریٹائرمنٹ، شادی کا ہو یا کوئی اور پودے ضرور لگائیں۔
یہی نہیں تمام ایسی چیزیں جو ہمارے ماحولیات کا اہم حصہ ہے، چاہے وہ پرندے ہوں، جانور ہوں، ندیاں ہوں سب کے تحفظ کی آج بیحد ضرورت ہے۔ ان سب کا اثر ہماری زندگی پر پڑتا ہے۔
ہمارا سماج گزشتہ روز سے کیرالہ میں ہوئے واقعہ سے بے حد رنجیدہ ہے، جس میں ہتھنی کا قتل انسان کے ہاتھوں کیا گیا، یہ انسانیت کا قتل ہے اور ایسے واقعے کی ہم سخت مزمت کرتے ہیں۔ آج پوری دنیا کورونا کی وبا سے پریشان ہے۔ ہمارے ماحول کا صاف اور صحت یاب ہونا بے حد ضروری ہے۔
ہماری تنظیم تمام لوگوں کو ماحولیات کے لیے اپنی کوشش کرنے کی اپیل کرتی ہے۔
اس موقع پر آج ریلوے اسٹیشن پر ریلوے انتظامیہ کے ذریعے لگائے گئے شجرکاری کے تحفظ کے لیے کی گئی کوشش کی تعریف کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تنظیم کی جانب سے اعزاز نواز رہی ہے۔