محمد عالم اس وقت لوگوں کی نظروں میں آیا جب اس نے کانگریس پارٹی کے ہاتھ کے نشان والی پٹی کو لنگوٹ بنا کر پہن لیا اور کسی نے اس کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔
لنگوٹ پہنے محمد عالم کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ جموں میں مقیم اس کے خاندان تک یہ تصویر پہنچ گئی۔
محمد عالم 19 مئی 2018 سے جموں سے لاپتہ تھا جس کی مسلسل تلاش جاری تھی، تاہم کانگریس کے ہاتھ والی پٹی نے اس کو اس کے خاندان سے ملادیا۔