ETV Bharat / city

ترال: ڈگری کالج میں ویکسینیشن مہم اختتام پذیر - Students were vaccinated at the vaccination camp

عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے مد نظرآج گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں ایک میگا ویکسینیشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ترال کے ساتھ وابسطہ عملے نے طلبہ کو ویکسین لگایا۔

ترال: ڈگری کالج میں ویکسینیشن مہم اختتام پذیر

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 10:35 PM IST

اس موقع پر طلبہ کی جانب سے رہنما خطوط کی پاسداری کی گئی اور ویکسینیشن پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے پورا تعاون فراہم کیا گیا۔

ترال: ڈگری کالج میں ویکسینیشن مہم اختتام پذیر
ایک طالب علم نے میڈیا کو بتایا کہ ویکسینیشن کی وجہ سے ہی ہم لوگ اس وبا سے بچ سکتے ہیں اس لیے تمام طلبہ کو چاہیئے کہ اس عمل میں شرکت کریں کالج کے پروفیسر بشیر احمد شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ 'ممکنہ تیسری لہر کو روکنے اور طلبہ کو کورونا سے بچانے کے لیے آج اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں سینکڑوں طلبہ کو ویکسین لگائی گئی۔

مزید پڑھیں: گلمرگ میں فوج نے 100 فٹ لمبا ترنگا نصب کیا

انہوں نے کہا کہ 'ویکسینیشن بہت ضروری ہے، کیونکہ اس سے لوگوں کے اندر قوت مدافعت بڑھتی ہے اور ذہنی طور پر بھی انسان مستعد رہتا ہے پروفیسر بشیر احمد شاہ نے مزید بتایا کہ 'آج اس پروگرام کی دوسری کڑی میں تقریبا چار سو طلبہ کو ویکسین لگائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.