کشتواڑ: جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں کانگریس پارٹی کے چناب ویلی انچارج اور ضلع کوآرڈنیٹر نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غلام نبی آزاد نے عرصہ دراز تک کانگریس پارٹی کی خدمت کی اور پارٹی کو مستحکم بنانے میں غیر معمولی رول اداکیا اس لیے وہ غلام نبی آزاد کے ساتھ نئی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ Azad loyalists quit Congress in Jammu and Kashmir
واضح رہے کہ غلام نبی آزدا نے گزشتہ روز کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیکر سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلادی۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے نام ایک مکتوب میں انہوں نے اپنے استعفی کی وجوہات بیان کیں جس میں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت طفلانہ اور غیر سنجیدہ رہی ہے جبکہ کانگریس ان کی قیادت میں 2014 سے دو لوک سبھا انتخابات ہار چکی ہے۔ کانگریس نے آزاد کے استعفی کو ان کی خودغرضی اور موقع پرستی سے تعبیر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Ghulam Nabi Azad کانگریس کے ساتھ غلام نبی آزاد کے سیاسی سفر پر ایک نظر
کشتواڑ کے کانگریس پارٹی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ ہم لوگ آزاد کے ساتھ جڑے تھے جو کام انہوں نے کیا وہ کوئی اور نہیں کرپائےگا۔