سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ سندر بنی کے حد متارکہ کے قریب کچھ دیہات میں مشکوک نقل و حرکت کے سلسلہ میں خفیہ جانکاری ملنے کے بعد پولیس اور فوج کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
انہوں نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن سندر بنی کے حد متارکہ کے قریبی علاقوں میں بالخصوص دادل گاﺅں میں منگل کے روز تلاشی مہم شروع کی گئی، آخری اطلاع ملنے تک سیکیورٹی فورسز علاقہ میں ہی تعیناتی تھی لیکن کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ۔