ETV Bharat / city

Suspicious Drone: جموں کے ارنیہ سیکٹر میں مشکوک ڈرون کا گشت - جموں کے ارنیہ سیکٹر

جموں کے ارنیہ سیکٹر میں دیر رات سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے مشتبہ ڈرون دیکھا۔

جموں: ارنیہ سیکٹر میں مشکوک ڈرون دیکھا گیا

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 10:59 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بی ایس ایف کے جوانوں نے ایک مشکوک ڈرون کی حرکت دیکھ کر اس پر فائر کی اور اسے واپس سرحد پار بھیج دیا۔ وہیں علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہیں۔

گزشتہ 26 اور 27 جون کی درمیانی شب میں جموں کے ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل علاقے میں دو دھماکوں کے بعد متعدد بار جموں میں ڈرون دیکھے جانے کے بعد سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

بتادیں کہ اس سے قبل 27 جون کو جموں ایئر فورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل علاقے میں دو دھماکے ہوئے، جس میں ایئر فورس کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Curfew in Pulwama: پلوامہ میں کرفیو نافذ

اس واقعہ کے بعد جموں و کشمیر میں سبھی ایئر فورس اسٹیشنز کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ جب کہ ڈرونز کی موجودگی کے بعد جموں میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.