ریاست بنگال سے تعلق رکھنے والے محمد یاسین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ پچھلے تین دن سے جموں بس اسٹینڈ میں ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں، انکے پاس جو بھی پیسہ تھا وہ سب خرچ ہو گیا۔
کچھ ایسا ہی حال دیگر پریشان حال مسافروں کا ہے۔
ان مسافروں میں خواتین، عمر رسیدہ اور نوزائید بچے بھی شامل ہیں، جنہیں گرمیوں کے ایام میں زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے میں دو دن قبل مٹی کے تودے گِر آنے کے سبب شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج شام تک ٹریفک کو بحال کیا جائے گا۔