جموں: اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کی صبح پونچھ میں چھاپے مارے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے ہفتے کی صبح ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپوں کے دوران تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ State Investigation Agency raids in Poonch
یہ بھی پڑھیں: SIA Raids in Baramulla: بارہمولہ، کپواڑہ اور پونچھ میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی
بتادیں کہ ایس آئی اے کو حال ہی میں جموں وکشمیر انتظامیہ نے تشکیل دیا تھا اور اس کو ملی ٹینٹ اور علیحدگی پسندی سے جڑے معاملات کی تحقیقات کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تین اگست کو ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے ضلع بارہمولہ، کپواڑہ اور پونچھ کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ یہ چھاپے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے۔ SIA Raids in Baramulla Kupwara and Poonch
یو این آئی