ETV Bharat / city

جموں: سماجی کارکنان نے لاک ڈاون میں پھنسے مہاجر مزدوروں کی امداد کی

author img

By

Published : May 25, 2021, 1:12 PM IST

سرمائی دارالحکومت جموں میں نافذ لاک ڈاون کے سبب مہاجر مزدور کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اس دوران مختلف این جی اوز اور سماجی کارکنان ان کی امداد کے لئے اقدامات کرر ہے ہیں۔

مہاجر مزدوروں کی امداد
مہاجر مزدوروں کی امداد

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں لاک ڈاون کے سبب بیرون ریاست سے آئے ہوئے مہاجر مزدوروں کو فاقہ کشی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، یہ مزدور کوورنا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون نافذ ہونے کے سبب جموں میں پھنس گئے جس کے بعد ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس صورتحال کو ای ٹی وی بھارت نے نشر کیا۔

مہاجر مزدوروں کی امداد

بعد ازاں صحافیوں اور سماجی کارکنان نے عارضی خیموں میں مقیم مزدوروں کی خیریت دریافت کی اور ان کو بنیادی سہولیات فراہم کی، سماجی کارکنان نے مزدوروں کے درمیان راشن، کپڑے، سبزی اور چاول تقسیم کئے۔

اس موقع پر نصیر نامی مہاجر مزدور نے بتایا کہ ان کے پاس کھانے کیلئے کچھ بھی نہیں تھا، اس دوران کچھ سماجی کارکنان ہماری امداد کے لئے آگے آئے اور ہم کو راشن کے علاوہ بنیادی سہولیات فراہم کی، جس کی اشدد ضرورت تھی۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ نے مارچ کے مہینے سے سختی کے ساتھ پابندیاں عائد کی ہیں، جس سے عام لوگوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ وہیں غریب طبقے سے وابستہ لوگوں کی مشکلات میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے، اس دوران بیشتر مقامات پر این جی اوز اور سماجی کارکنان کی طرف سے ضرورت مندوں کی مدد کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.