شیو سینا اور ڈوگرہ فرنٹ جموں نے جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے ڈوگرہ چوک میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے خلاف احتجاج کیا Shiv Sena & Dogra front Jammu held a Protest against Gupkar Alliance۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں ترنگے اٹھا رکھے تھے اور وہ 'گپکار گینگ ہائے ہائے 'جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ پی اے جی ڈی کشمیریوں کو دھوکہ دیتی ہے PAGD deceived Kashmiris۔
انہوں نے کہا کہ 'گپکار گینگ کشمیریوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے بارے میں جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ دہلی کرتی ہے، پہلے دہلی کمزور تھی لیکن آج نہیں ہے' ان کا کہنا تھا کہ آج کی دہلی مضبوط ہے، اس نے دفعہ 370 کو توڑ دیا'۔
- مزید پڑھیں: گپکار الائنس کا شیرازہ بکھر چکا ہے: بی جے پی
شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ کے صدر نے کہا کہ 'زرعی قوانین کو تب واپس لیا گیا، جب وزیر اعظم نریندر مودی نے ضرورت محسوس کی، لیکن دفعہ 370 کو بحال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'اس دفعہ کو پارلیمنٹ میں منسوخ کیا گیا ہے، لیکن پی اے جی ڈی اس کو واپس لانے کی بات کرکے لوگوں کو بے وقوف بنارہی ہے۔