پونچھ: جموں و کشمیر کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی پٹواریوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے عوام دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Patwaris Protest in Poonch
واضح رہے کہ پٹواریوں نے دیگر مطالبات کے ساتھ ساتھ محکمہ مال کے ریکارڈ کے حوالے سے انتظامیہ کی لاپرواہی اور پٹواریوں کے تئیں عدم توجہی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام کاج ٹھپ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگ سخت پریشان ہیں۔ People upset due to protest of Patwaris in Poonch
سماجی کارکن و نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر منڈی عبدالاحد بھٹ نے پریس کانفرنس کر کہا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پٹواریوں کے مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے کیونکہ پٹواریوں کی ہڑتال سے ہر شعبہ مشکلات سے دو چار ہے۔' Social Activist Abdul Ahad Bhat Held Press Conference
انہوں نے کہا کہ 'لوگ ہر روز پٹوار خانوں کے چکر کاٹ کر خالی ہاتھ واپس گھر کو لوٹ جاتے ہیں اور انتظامیہ پٹواریوں کی ہڑتال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں:
Patwaris' Protest in J&K: پٹواریوں کو حراست میں لینے کے خلاف کا احتجاج
عبدالاحد بھٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پٹواریوں کے تمام تر مطالبات پورے کیے جائیں اور جلد از جلد پٹواریوں کی ہڑتال ختم کروائی جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔'