ETV Bharat / city

جموں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریدی میں نمایاں کمی

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 7:13 PM IST

عیدالاضحی سے قبل جموں کے مختلف مقامات پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مویشیوں کی منڈیاں لگی ہیں، تاہم کورونا وبا اور لاک ڈاﺅن کا جانوروں کی خرید و فروخت پر واضح اثر دیکھا جارہا ہے۔

کووڈ لاک ڈاﺅن کے بعد عید الا ضحی کی تیاریاں

جموں شہر کے بٹھنڈی ،سجواں ،نروال ،گو جر نگر ،شہیدی چوک ،جوگی گیٹ ،تالاب کھٹیکاں و دیگر علاقوں میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بیوپاریوں کی جانب سے جانوروں کی منڈیاں لگائی گئی ہیں لیکن ان منڈیوں میں خریداروں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں کافی کم دیکھی جارہی ہے۔ بیوپاریوں نے بتایا کہ پہلے عیدالاضحی کے دوران ان کا اچھا کاروبار ہوتا تھا لیکن رواں کورونا وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار کافی متاثر ہوا ہے۔

غور طلب ہے کہ مختلف علاقوں سے بیوپاری قربانی کے جانوروں کو فروخت کرنے کےلیے جموں شہر آئے ہیں۔ بیوپاری، شہر کے مختلف علاقوں میں منڈیاں لگاکر جانور فروخت کر رہے ہیں۔ محمد اعظم نامی ایک بیو پاری نے بتایا کہ انہوں نے گوجرنگر علاقہ میں منڈی لگائی تاہم بہت کم مقدار میں جانور فروخت ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کولگام: اونٹوں کی خریداری عروج پر

خریداروں نے بتایا کہ کووڈ کی وجہ سے کاروبار بند رہا جس کی وجہ لوگوں کی معاشی حالت کمزور ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے جانوروں کی خریداری میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.