ETV Bharat / city

پی ڈی پی کے وفد نے ڈوڈہ میں محبوبہ مفتی سے ملاقات کی - پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر شہاب الحق

وفد نے محبوبہ مفتی کو یقین دلایا کہ 'وہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لئے پارٹی کے موقف اور پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔'

پی ڈی پی وفد ڈوڈہ نے محبوبہ مفتی سے ملاقات کی

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 7:58 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ کی قیادت میں ضلع ڈوڈہ کے وفد نے پارٹی سربراہ محبوبہ مفتی سے جموں میں ملاقات کی۔ شہاب الحق بٹ نے اس موقع پر محبوبہ مفتی کی کوششوں کو سراہا۔

وہیں وفد نے محبوبہ مفتی کو یقین دلایا کہ 'وہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لئے پارٹی کے موقف اور پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ '

اس موقع پر پی اے جی ڈی کی طرف سے آنے والے پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کی بھی مکمل حمایت کی گئی اور وفد نے پارٹی سربراہ کو یقین دلایا کہ 'وہ ہر اس امیدوار کی حمایت کریں گے جس کے بارے میں پارٹی کا حکم ہوگا۔'

انہوں نے یقین دلایا کہ 'ہم ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر صرف قومی مفاد کے لیے کام کرتے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔'

وفد نے محبوبہ مفتی کو ڈوڈہ ضلع کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی، جس پر محبوبہ مفتی نے مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ 'وہ پوری ریاست کا تفصیلی دورہ کریں گی اور سماج کے تمام طبقوں سے ملاقات کریں گی۔'

محبوبہ مفتی نے اس موقع پر کہا کہ 'ہم سب کو ایک طویل سیاسی جدوجہد اور قربانی کے لئے تیار رہنا ہوگا۔'

دریں اثناء شہاب الحق بٹ نے آئندہ ایک دو روز میں ضلع ڈوڈہ کی پی ڈی پی کارکنان کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے انتخابات کے لئے حتمی لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'وہ محبوبہ مفتی کے بیانیہ کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.