ETV Bharat / city

Accused of Negligence on Dharmaraj Construction Company: تعمیراتی کمپنی دھرم راج پر کام میں غفلت برتنے کا الزام

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 9:50 PM IST

مسافروں نے انتظامیہ سے اپیل کیا ہے کہ تعمیراتی کمپنی دھرم راج Dharmaraj Construction Company نے جب سے سڑک کی درستگی کا ذمہ لیا ہے مسافروN کو بہت زیادہ مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ لہذا انتطامیہ اس معاملے پر کارروائی کرے اور کمپنی کو ہدایت کہ وہ اس طرح سے تعمیری کام کو جاری رکھیں کہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تعمیراتی کمپنی دھرم راج پر کام میں غفلت برتنے کا الزام

راجوری تا بفلیاذ کے درمیان مغل شاہراہ کی کشادگی کا کام Mughal Highway Extension Work دھرم راج کمپنی Dharmaraj Construction Company انجام دے رہی ہے، لیکن کمپنی کی جانب سےکام میں لاپرواہی برتنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

کام کے دوران کبھی گھنٹوں جام، تو کبھی ہلکی بارش کی وجہ سے پھسلن ہونے سے مسافروں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں گزشتہ شام فتح پورکے مقام پر نیا تعمیر کردہ ایک کلوٹ (پلیا) ڈھہ گیا۔ جس کے سبب رات ایک بجے تک مسافر پریشان رہے، جن میں مرد وزن بچے بوڑھے اور کچھ مریض بھی شامل تھے، جنہیں رات بھر گاڑیوں میں رہنا پڑا۔

ان مسائل کے پیش نظر مسافروں نے انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'انتظامیہ نے ایسی کمپنی کو تعمیراتی کام کی ذمہ داری سونپی ہے جسے کام کا ڈھنگ ہی نہیں ہے۔ یہاں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے مسافروں کو مشقت Trouble for passengers Due to Construction Work کا سامنا ہے۔

وہیں لوگوں نے بتایا کہ رات بھر سڑکوں پر مسافر سردی سے پریشان رہے۔ صبح کےوقت نیروجال کے مقام پر پھر ایک ٹرک کے پھنس جانے سے مزید 4گھنٹہ جام لگا رہا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اس لاپرواہی کی اصل وجہ سامنے نہیں آرہی کہ انتظامیہ نے اس تعمیری کمپنی کو ہدایت کیوں نہیں دی ہے کہ کس طرح سےکام انجام دیناچاہئے۔

لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کمپنی کو ہدایت دی جائے، تاکہ وہ تعمیری کام کو بھی جاری رکھیں اور عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.