عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے جموں میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ منعقد PAGD Meeting In Jammuکی۔ میٹنگ کے بعد گُپکار اتحاد کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نئی حد بندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف یکم جنوری 2022 کو سرینگر میں پر امن طور پر احتجاج کیا جائیگا۔
اتحاد کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی Mohammed Yousuf Tarigami نے یہ اعلان ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی موجودگی میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی جموں و کشمیر عوام کے حقوق کی خاطر ہر سطح پر آواز بلند کرے گی اور جموں و کشمیر مخالف سازشوں کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
- Reactions On Delimitation Commission Report: کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے حد بندی کمیشن کے ڈرافٹ کو یکسر مسترد کیا
- Jitendra Singh On Delimitation Draft: جتیندر سنگھ نے کہا نیشنل کانفرنس کے ممبران حد بندی کمیشن کے پیرامیٹرز سے مطمئن
انہوں نے کہا یہ ڈرافٹ رپورٹ دونوں خطوں کے درمیان متعصب ہے کیونکہ اس رپورٹ میں جموں کے لیے 6 سیٹیں مختص کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں جبکہ کشمیر کے لیے محظ ایک سیٹ جس کا مطلب اب جموں کشمیر کو زبان ، تہذیب، اور علاقائی صورتحال کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔
محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آئین کے تحت کوئی بھی کام نہیں کیا جارہا ہے۔یہاں پر مرکزی حکومت جانبدارنہ انداز میں لوگوں کے لیے نئے نئے قوانین بنا رہی ہیں ،تاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو تقسیم کیا جائے۔
انہوں نے کہا پی اے جی ڈی کسی علاقے کے خلاف نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر اور لداخ کی یکسان ترقی چاہتے ہیں۔