ETV Bharat / city

Kishtwar Road Accident کشتواڑ سڑک حادثے میں ایک کی موت - کشتواڑ میں سڑک حادثہ

کشتواڑ کے اٹھولی میں لائی ناکہ کے نزدیک ہفتے او ر اتوار کی درمیانی شب ایک سفاری گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ road accident in Kishtwar

کشتواڑ سڑک حادثے میں ایک ہلاک
کشتواڑ سڑک حادثے میں ایک ہلاک
author img

By

Published : Oct 9, 2022, 12:12 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے اٹھولی پڈر کے مقام پر درمیانی شب کو ایک نجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 52 سالہ شہری کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے اٹھولی میں لائی ناکہ کے نزدیک ہفتے او ر اتوار کی درمیانی شب ایک سفاری گاڑی زیر نمبر JK14D-1151 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری ۔ Two Injured in Kishtwar road accident

معلوم ہوا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے 52سالہ پرکشت کمار ولد بال کرشن ساکن گالی اُدھم پور کو مردہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Ramban Truck Accident سڑک حادثہ میں کمسن لڑکی کی موت، لڑکی کے والد ہسپتال میں زیر علاج

زخمیوں کی پہچان پنکج کمار ولد کرشن لال اور راکیش باتلا ولد منشی رام ساکنان اُدھم پور کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش وارثین کے سپرد کی گئی ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.