ETV Bharat / city

پونچھ میں چار آئی ای ڈی کے ساتھ ایک گرفتار

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 3:19 AM IST

Updated : Aug 14, 2021, 7:10 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس نے ایک شخص کو چار آئی ای ڈی سمیت دس ہزار روپے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا شخص کسی بڑے حملے کے تاک میں تھا۔

One arrested with four IEDs in Poonch
گرفت میں۔۔۔

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے میڈھر تحصیل میں 15 اگست سے پہلے حفاظتی دستہ نے ممکنہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے مشکوک حالت میں چار آئی ای ڈی کے ساتھ ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جانکاری کے مطابق حفاظتی دستوں کو اطلاع ملی تھی کہ ایک عسکریت پسند کسی بڑی سازش کو انجام دینے کی تاک میں ہے، جس کے پیش نظر پولیس متحرک ہونے کے ساتھ کی جگہوں پر ناکے لگا کر آنے جانے والوں پر نظر رکھے ہوئے تھی اور مختلف مقامات پر تلاشی مہم بھی چلائی۔

جمعہ کو میڈھر ضلع میں چیکنگ کے دوران محمود حسین ولد منشی قصبالی کی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چار آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد اور دس ہزار پانچ سو روپے برآمد کیے گئے۔

مزید پڑھیں: Kulgam Encounter: ایک عسکریت پسند ہلاک، ایک فرار ہونے میں کامیاب: آئی جی پی کشمیر

میڈھر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 313/2021 یو ایل اے پی اے کے تحت معاملہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Aug 14, 2021, 7:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.