ETV Bharat / city

GMC Jammu: 'کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بے حد خطرناک، احتیاط کو لازمی جانیں' - کورونا وائرس کا نیا وارینٹ اومیکرون

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں میڈیکل کالج و ہسپتال کی پرنسپل ڈاکٹر سشی سودھان شرما نے کہا کہ جموں میں کورونا انفیکشن کی صورتحال پہلے سے قابو میں ہے Corona Infection Situation in Jammu is already under Control۔ اس کے باوجود تھوڑی سی لاپرواہی بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس کے مد نظر 'ٹریس، ٹیسٹ اینڈ ٹریٹ' پالیسی 'Trace, Test, and Treat' Policy، کے مطابق، کووڈ-19 کی روک تھام اور علاج مؤثر طریقے سے جاری رکھے جائیں۔

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بے حد خطرناک، احتیاط کو لازمی جانیں

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 7:42 PM IST

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی اب کورونا وائرس کے نئے وارینٹ اومیکرون New variants of corona virus Omicron کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں کشمیر انتظامیہ نے نئے کووڈ رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جموں خطہ کے سب سے بڑے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال میں اب پھر سے ایک بار کووڈ سے لڑنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جبکہ جموں شہر میں 'تلاب تلو' علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بے حد خطرناک، احتیاط کو لازمی جانیں
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں میڈیکل کالج و ہسپتال کی پرنسپل ڈاکٹر سشی سودھان شرما نے کہا کہ جموں میں کورونا انفیکشن کی صورتحال پہلے سے قابو میں ہے۔ اس کے باوجود تھوڑی سی لاپرواہی بہت زیادہ نقصان پہنچاسکتی ہے۔ اس کے مد نظر 'ٹریس، ٹیسٹ اینڈ ٹریٹ' پالیسی کے مطابق، کووڈ-19 کی روک تھام اور علاج مؤثر طریقے سے جاری رکھے جائیں۔پرنسپل جی ایم سی جموں Dr. Shashi Sudhan Sharma Principle GMC Jammu نے بتایا کہ 'کورونا وائرس Corona Virus کا نیا وارینٹ اومیکرون کافی تیزی سے پھیلنے والا ہے، اس کے تئیں ہم سب کو سنجیدہ رہنا ہے اور مسلسل حفاظتی اقدامات اٹھانے ہیں، کسی طرح کی لاپرواہی بے حد خطرناک ہوسکتی ہے۔گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں Government Medical College and Hospital Jammu کی پرنسپل ڈاکٹر سشی سودھان شرما نے کہا کہ جی ایم سی اور اس سے منسلک ہسپتال نئے کورونا وائرس وارینٹ اومیکرون New Coronavirus Variant Omicron سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے، کیونکہ جس نئے وائرس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں وہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو کووڈ سے بچانے کی کوشش کرے گا وہ کامیاب بھی ہو سکتا ہے'۔دریں اثنا ضلع انتظامیہ جموں نے اتوار کووڈ 19 کے پانچ مثبت کیسوں کا پتہ چلنے کے بعد تالاب تلو علاقہ کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے، جبکہ جموں خطہ میں 24 گھنٹوں میں 19 کیسوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کل جموں ضلع میں 19 افراد مثبت پائے گئے ہیں، جسے جموں میں آج مثبت کیسوں کی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ روز37 کیسز ہی تھے اور یوں 19 کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جن میں سے زیادہ تر کیس جموں اور ریاسی اضلاع سے ہیں۔

جموں کے ضلع مجسٹریٹ انشول گرگ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں جنرل لین، سرسوتی وہار نزدیک حضوری باغ تالاب تلو کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اور سی آر پی سی کی دفعہ 144 بھی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔

حکم نامہ کے مطابق انتہائی ناگزیر وجوہات کو چھوڑ کر علاقہ میں سخت لاک ڈاون نافذہوگا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے اندر اور باہر کسی قسم کی نقل و حرکت نہیں ہوگی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ' نامزد کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے افراد کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.