ETV Bharat / city

غلام نبی رتن پوری کا پارٹی سے استعفی - غلام نبی وانی (رتن پوری)

ریاست جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سابق راجیہ سبھا رکن غلام نبی وانی (رتن پوری) نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔

غلام نبی رتن پوری کا پارٹی سے استعفی
author img

By

Published : Jul 21, 2019, 5:48 PM IST

غلام نبی وانی کا فیصلہ سابق پی ڈی پی وزیر محمد خلیل بند کے نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد سامنے آیا۔

اطلاعات کے مطابق غلام نبی نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے سامنے اپنا استعفی گزشتہ دنوں پیش کیا تھا، تاہم آج تک فاروق عبداللہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

ریڈیو کشمیر سرینگر میں سابق ملازم غلام نبی وانی نیشنل کانفرنس میں 2008 میں شامل ہوئے اور اسی برس نیشنل کانفرنس نے انہیں چھ سال کیلئے راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیا تھا۔

غلام نبی وانی پلوامہ ضلع کے رتنی پورہ گاؤں کے رہنے والے ہے لیکن وہ کئی برسوں سے سرینگر میں مقیم ہیں۔

انہوں نے نیشنل کانفرنس کی جانب سے 2008 اور 2014 اسمبلی حلقے پلوامہ سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن وہ دونوں بار پی ڈی پی کے سابق وزیر خلیل بند سے ہار گئے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ غلام نبی وانی انجینئر رشید اور شاہ فیصل کی اتحادی پارٹی پیپلز یونائیٹڈ فرنٹ میں شامل ہوں گے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.