اس موقع پر انہوں نے حسنین مسعودی کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں نیشنل کانفرنس کے دیویندر رینا اور سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ سمیت این سی کے متعدد رہنما موجود رہے۔
انہوں نے صحافیوں، دانشوروں، حزب اختلاف کی تمام جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر مہاراجہ گلاب سنگھ کے بنائے ہوئے 200 سالہ ریاست کو ریاست کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کریں۔'
دیویندر رینا نے کہا کہ' جموں کے عوام نے ہمیشہ قومی مفادات کی بات کی ہے۔ خواہ وہ 90 کی دہائی میں کشمیر سے نقل مکانی کا واقعہ ہو یا ڈوڈرا سے آئے بے گھر افراد کو خوراک فراہم کرنے کا معاملہ، ہر وقت جموں کے عوام کشمیر کے ساتھ کھڑے رہے۔ لیکن آج جموں کے عوام خود کو تنہا محسوس کررہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ' دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بی ڈی سی انتخابات نتائج کے بعد یہاں کے عوام کو یہ محسوس ہونے لگا کہ یوٹی بنا کر ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جموں و کشمیر میں ٹول پلازوں کو ختم کرنے اور انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ' یہاں سے ٹول ٹیکس ختم کیا جائے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہ نہایت ہی ضروری قدم ہے۔
انہوں نے جموں وکشمیر میں اپنی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ حسین مسعودی کے رائے شماری پر بیان کو ان کا ذاتی بیان قرار دیا اور کہا کہ جب تک پارٹی کمیٹی کی اعلی کمان کے ساتھ میٹنگ نہیں ہوتی اس سے قبل دفعہ 370 اور 35 اے پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ' جب تک پارٹی کے اعلی کمان فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی نظر بندی ختم نہیں ہوتی تب تک اس پر کوئی تبصرہ پارٹی کی جانب سے نہیں ہوگا۔