کوٹ بلاول پنچایت کے مقامی باشندوں نے ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے پر بی جے پی اور انتظامیہ کو ذمہ دار ٹہھرایا ہے۔
پولنگ اسٹیشن کے باہر متعدد خواتین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح جب ووٹ ڈالنے کے لیے کوٹ بلوال پنچایت پولنگ اسٹیشن پہنچے تو وہاں پر موجود پولنگ عملے نے انہیں کہا کہ ان کے نام ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کی سازش ہے جس کی وجہ سے ان کا نام ووٹر لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ آج ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہوا اور دوپہر دو بجے اختتام پزیر ہوا۔