ETV Bharat / city

جموں: عاشوراء کے دن ماتمی جلوس

یوم عاشوراء ہر سال پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

Moharram in Jammu
جموں میں محرم
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 7:52 PM IST

آج عاشوراء ہے اور آج ہی کے دن کربلا کے میدان میں نواسۂ سرور کائنات حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کو کربلا کے میدان میں شہید کردیا گیا تھا۔ نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے دارالحکومت جموں میں عاشوراء کا ماتمی جلوس برآمد ہوا۔ جموں کے پیر میٹھا امام باڑہ میں سب سے بڑا ماتمی جلوس انجمن امامیہ کی زیر صدارت برآمد ہوا۔

جموں میں محرم

اس موقع پر نوحہ خوانی کی گئی اور امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر علماء نے روشنی ڈالی۔ جموں انجمن امامیہ کے نائب صدر آفاق کاظمی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں دس محرم الحرام کو اسلام کی بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان واضح حد قائم کر دی لہٰذا آج کے اس دن کو ان کی تعلیمات کو اپنے طور پر بھی یاد رکھا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ: ماتمِ حسینؓ کا اہتمام

انجمن امامیہ جموں کے جنرل سکریٹری پروفسر سجاد خان نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کی بالادستی کے لیے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عظیم قربانی دی تھی۔ یوم عاشوراء اسی مناسبت سے ہر سال پوری مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں دس محرم الحرام کو اسلام کی بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان واضح حد قائم کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.