ملک بھر میں بی جے پی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش منائی جا رہی ہے تو وہیں جموں یونیورسٹی کے باہر یوتھ کانگریس نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
یوتھ کانگریس کے لیڈر کمار مہتا نے کہا کہ 'کانگریس نے 17 ستمبر کو یوم بےروزگاری کے موقع پر پورے ملک میں بلاک، ضلع، اور ریاستی سطح پر مودی کے جنم دن کو بطور بے روزگاری دن منایا۔ اسی ضمن میں ہم نے آج جموں میں احتجاج کرکے مودی کے جنم دن کو بطور یوم بے روزگاری منایا۔
انہوں نے بتایا کہ 'ملک کے نوجوان آج سڑکوں پر بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ حکومت سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کے بڑے وعدے کر کے برسر اقتدار آئی، لیکن حکومت روزگار کے معاملے پر مکمل خاموش ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: Vaccination Record: وزیراعظم کے سالگرہ پر ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ
انہوں نے بتایا کہ 'ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں لیکن حکومت اپنا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر اس کی برانڈنگ میں مصروف ہے۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح ایک سال میں 2.4 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہو گئی ہے۔ بے روزگاری سب سے بڑی وبا بن چکی ہے اور مودی حکومت کی خاموشی ملک کے نوجوانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے'۔