ملک گیر سطح پر جاری 21 روزہ لاک ڈاﺅن کے دوران غیر ریاستی مزدورں اور ضرورت مندوں میں مینڈھر پولیس نے راشن تقسیم کیا۔
ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار کی سربراہی میں ایس ایچ او مینڈھر نوین انگرال اور ان کی ٹیم نے متعدد جگہو ں پر ضرورت مندوں میں آٹا اور چاول تقسیم کیا۔
مینڈھر پولیس کے افسران اور جوانوں نے چندہ جمع کیا اور پھر راشن خرید کر ضروتمندوں میں تقسیم کیا۔
ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ 'پولیس کے افسران اور جوانوں نے پیسے جمع کیے اور پھر ضروت کی چیزیں خرید کر غیر ریاستی مزدورں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا۔'
انہوں نے کہا 'اگر کسی کو کوئی پریشانی ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کریں، پولیس عوام کی مدد کرنے میں پیش پیش رہے گی۔