ETV Bharat / city

Fire in Jammu Police Station: جموں پولیس اسٹیشن میں آتشزدگی، متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر - جموں پولیس اسٹیشن میں آگ

جموں میں ستواری پولیس اسٹیشن میں گزشتہ شب آگ لگ گئی جس میں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلز جل تباہ ہوگئیں۔ Fire Breaks Out at Police Station in Jammu

جموں پولیس اسٹیشن میں آگ
جموں پولیس اسٹیشن میں آگ
author img

By

Published : Jun 5, 2022, 1:24 PM IST

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ستواری علاقے میں پولیس تھانے کی عمارت رات میں آگ کی واردات کے بعد پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ پولیس کی جانب سے تحویل میں لی گئی متعد د گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی آگ کی لپیٹ میں آکر تباہ ہوگئیں۔ Several Vehicles Gutted in Jammu Fire

متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر
متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 4 اور 5 جون کی درمیانی رات کو جموں کے ستواری پولیس اسٹیشن کی عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں تعینات عملے اور فائر اینڈ سیفٹی محکمہ کے اہلکاروں نے اگر چہ فوری طور پر کارروائی شروع کی تاہم آگ کی تپش کے باعث اُنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس وجہ سے چند منٹوں کے اندر اندر پوری عمارت خاکستر ہوئی۔

متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر
متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر

سرکاری ذرائع نے مزید کہا کہ آگ کی اس واردات کے دوران نہ صرف پولیس تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ تحویل میں لی گئی متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی اس کی زد میں آگئے اور وہ بھی خاکستر ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.