جموں // جموں تا پونچھ قومی شاہراہ کو بھمبر گلی سے جڑانوالی گلی تک گزشتہ 14دنوں سے مسافر اور مالبردار گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے لگاتار بند رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پونچھ کے گھنے جنگلات میں 14اکتوبر کو ملی ٹینٹوں اور فوجی اہلکاروں کے مابین تصادم ہوا تھا، جس کی وجہ سے ایک آفیسر سمیت 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ تاہم واقعہ پیش آنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھاٹہ دھوڑیاں ،ناڑ اور سنگیوٹ دیہاتوں کےساتھ ساتھ ایک وسیع جنگل کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم چلائی تھی، جس کی وجہ سے مذکورہ جنگلات سے گزرنے والی جموں پونچھ شاہراہ پر آمد ورفت کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔
اس سرحدی خطہ میں چلنے والا مذکورہ انکاﺅنٹر ابھی تک کا سب سے طویل تریں انکاﺅنٹر ہے تاہم ابھی تک کسی بھی ملی ٹینٹ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی البتہ گزشتہ دنوں جنگل سے سیکورٹی فورسز نے اسلحہ و دیگر ساز و سامان بھی ضبط کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: