جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں زراعت سائنس سینٹر نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹکنالوجی کی جانب سے کسانوں کے وفد کو بیدار کرنے کے لئے ہماچل کے پالمپور روانہ کیا۔ پالمپور میں ہونے والے میگا کسان میلا میں حصہ لینے کے لیے ضلع سے زرعی سائنس مرکز کے سائنسداں ڈاکٹر مظفر میر نے کسانوں کو زرعی سائنس مرکز پونچھ سے ہری جنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا'
اس موقع پر معلومات دیتے ہوئے ڈاکٹر مظفر میر نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی ہدایت پر کاشتکاروں کے وفد کو پانچ دن کے لیے پونچھ سے روانہ کیا گیا ہے تاکہ کسان جدید ترین ٹکنالوجی کی مدد سے کم قیمت پر اچھی فصلوں کی کاشت کرکے آمدنی میں اضافے کر سکیں۔