جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ Kishtwar District of Jammu and Kashmir کے قصبہ میں آوارہ جانوروں کے سڑک پر گھومنے سے راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا Kishtwar People Disturbed by Stray Cows کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں آج کلید چوک کے نزدیک ایک گائے سڑک پر بنے ڈرین میں گرگئی تقریباً ایک گھنٹہ بعد لوگوں نے اسے ڈرین سے باہر نکالا۔
مقامی افراد نصیر خان کے مطابق وہ کئی بار آوارہ جانوروں کو سڑکوں سے ہٹانے کے لیے انتظامیہ سے مطالبہ کرچکے ہیں۔آوارہ جانوروں کی وجہ سے دکانداروں، راہ گیروں، ڈرائیوروں، اور مسافرین کو آئے دن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا Stray Cattle Issue In Kishtwar ہے۔
کشتواڑ قصبہ کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ پر آوارہ جانوروں کے گھومنے سے آئے دن سڑک حادثات پیش آرہے ہیں، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں جان و مال کا نقصان ہو رہا ہے۔ وہیں آوارہ جانوروں کی وجہ سے قصبہ کشتواڑ کی سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے۔ ان جانوروں سے پریشان ایک راہ گیر نے کہا کہ کشتواڑ میں آوارہ جانوروں کو سڑکوں سے ہٹانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے یہ جانور سڑکوں پر گھومتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرافک مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
- مزید پڑھیں: سڑکوں پر آوارہ جانوروں سے عوام پریشان
مقامی لوگوں نے آوارہ جانوروں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔