جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے مہندرا بولیرو کار سے بڑی مقدار میں منشیات کی اشیا ضبط کی ہے۔
لگ بھگ 4800 نشیلی دواؤں کی بوتل اور 10 ہزار منشیات کیپسول پکڑے گئے جو پھلوں سے لدی گاڑیوں میں چھپے ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے دو افراد کو پکڑنے کا بھی دعوی کیا ہے، جس کی اطلاع کٹھوعہ کے ایس ایس پی شیلندر مشرا نے دی ہے۔
ایس ایس پی شیلیندر مشرا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران برآمد کی گئی اشیا کے ساتھ دو افراد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے شخص کی ہسٹری کھنگالی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا بیک ورڈ اور کہاں لے جارہے تھے ہمیں پتہ چلا ہے لیکن تفتیش کو پوشیدہ رکھنے کے سبب ہم اسے ابھی نہیں بتا سکتے۔