ETV Bharat / city

جموں: آپسی تصا دم میں دو افراد کی مو ت، ایک شدید زخمی - قتل معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے

پولیس کے مطابق آر ایس پو رہ کے چک ہر نی گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان کسی با ت پر تنازعہ ہوا۔ جس میں انہوں نے ایک دو سرے پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو افراد کی مو ت ہوگئی۔

آپسی تصا دم دو افراد کی مو ت ایک شدید زخمی

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 8:52 PM IST

جموں کے سب ضلع آر ایس پورہ کے چک ہرنی گاؤں میں دو گروپوں کے مابین ہوئے آپسی تصادم میں دو افراد کی موت ہو گئی۔

آپسی تصا دم دو افراد کی مو ت ایک شدید زخمی
آپسی تصا دم دو افراد کی مو ت ایک شدید زخمی

پولیس نے بتایا کہ آر ایس پو رہ کے چک ہرنی گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ جس میں انہوں نے ایک دو سرے پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ موقع واردات سے ایک گاڑی، کچھ تیز دھار ہتھیار اور لکڑی کا سامان بر آمد کر کے معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو نوجوانوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ تیسرا زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ متعلقہ سرپنچ نے بتایا کہ مجھے صبح جب اس معاملے کے متعلق پتہ چلا تو میں نے اس ضمن میں پولیس کو مطلع کیا۔

مزید پڑھیں: بڈگام: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں میں نے دو لاشیں پڑی دیکھیں، جسے ہم نے ہسپتال منتقل کرایا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ لوگ یہاں کے نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.