ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی جن جاتیہ گورو دیوس تقریب میں شرکت

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 1:57 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی برسا منڈا کی یوم پیدائش کے موقع پر پہلے جن جاتیہ گورو دیوس تقریب میں کہا کہ ہماری آزادی کی جدوجہد میں قبائلی برادری کا بہت بڑا تعاون ہے، قبائلی برادری کے ہرفرد کو بااختیار بنانے پر زور دیا جارہا ہے تاکہ وہ عزت اور وقار کی زندگی گزار سکیں۔

Jammu and Kashmir LG participate in Janjatiya Guru Divas function
جموں و کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی جن جاتیہ گورو دیوس تقریب میں شرکت

جموں و کشیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کَلا کیندر میں برسا منڈا کی یوم پیدائش کے موقع پر پہلے جن جاتیہ گورو دیوس تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی کی جدوجہد میں قبائلی برداری کی قربانیاں بے مثال اور انمول ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں جموںوکشمیر یوٹی ان لوگوں کو با اختیار بنا رہا ہے جن کے ساتھ صدیوں سے امتیاز برتا گیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ فاریسٹ رائٹس ایکٹ کی عمل آوری سے ہم خصوصی تعلیمی، بنیادی ڈھانچہ اور متعدد اسکیم سے درج فہرست قبائل کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قبائلی برادری کو بااختیار بنانے پر زور دیا جارہا ہے تاکہ وہ عزت اور وقار کی زندگی گزار سکیں۔ لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانا، دیہی اور شہری بنیادی ڈھانچے کی اصلاح اور پسماندہ طبقوں سے خواتین اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جنجاتیہ گورو دیوس کی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے اس موقع پر موجود تمام قبائلی صنعت کاروں اور فن ، ثقافت اور ادبی دنیا سے وابستہ شخصیات کو اپنی نیک تمنائیں دیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان نسل کو قبائلی آبادی کے بہادروں کی قربانیوں اور جدو جہد کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت پر زو ر دیتے ہوئے کہا کہ برسامنڈا کے ساتھ ساتھ رانی گیڈ ینلیو ، الوری سیتاراما راجو، کومارم بھیم ، شنکرشاہ ، رگھو ناتھ شاہ ، کھجیا نائک، سیتارام کنور، بھیما نائک اور بہت سے دوسرے لوگوں نے قبائلی برداری کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے پونچھ کی مالی بیگم کو بھی یاد کیا جنہوں نے 1971ءکی جنگ میں سرحدی ضلع کو دشمنوں کے ہاتھ میں جانے سے بچایا تھا اور 1965ءکی جنگ کے ہیرو محمد دین جاگیر کو جنہیں حکومت ہند نے پدم شری سے نوازا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فاریسٹ رائٹس ایکٹ 2006 کو نافذ کرنے کے اپنے تاریخی فیصلے سے جموں وکشمیر میں قبائلی برادری کی ایک بڑی آبادی کو مساوی حقوق فراہم کئے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ’’جموں وکشمیر کی قبائلی برادریوں‘‘ پر ایک فوٹو ایگزبشن اور ’’مختلف قبائلی فنون اور دستکاری‘‘ نمائش کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 28 کروڑ روپے کی لاگت سے آٹھ مقامات پر میڈیکل کیمپ، اضافی خیموں، جانوروں کے شیڈ ، ٹرانزٹ رہائشی قیام، 8 کروڑ روپے کا قبائلی صحت منصوبہ، پیشگی تربیت کے لیے 500 نوجوانوں کا انتخاب جیسے پائلٹ، روبوٹکس، مینجمنٹ اور 1521 سیزنل سکول وغیرہ کے انتظامات کا ذکر کیا۔

دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر نے ”جموں وکشمیر کی قبائلی برادریوں“ پر ایک فوٹو ایگزبیشن اور ”مختلف قبائلی فنون اور دستکاری “ نمائش کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر قبائلی برادری کی ترقیاتی سرگرمیوں اور قبائلی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

انتظامی سیکرٹری قبائلی امور محکمہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور تشکراتی کلمات بھی پیش کیے۔ تقریبات میں ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ، ڈائریکٹر قبائلی امور مشیر احمد ، جموںوکشمیر کے مختلف قبائلی قائدین ، سرکردہ شخصیات اور قبائلی برادری کے اراکین اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے اَفراد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.