چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جموں نے حالیہ دنوں کشمیر میں پیش آئے مبینہ ’ جبری مذہب تبدیلی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے گورنر سے مانگ کی ہے کہ جموں و کشمیر میں جلد از جلد ’ انٹر کاسٹ میرج ایکٹ‘ کو نافذ کرے۔
جموں میں پریس کانفرنس کے دوران چیمبر آف کامرس کے صدر ارون گپتا نے کہاکہ وادی کشمیر میں کچھ سماج دشمن عناصر، معاشرہ میں تخریب کاری میں ملوث ہیں اور ان اقدامات کے دوران لڑکیوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرانے کے لئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سماج اور آپسی بھائی چارے کے لئے نقصاندہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں اس سے قبل تمام مذہب کے ماننے والے آپسی بھائی چارے کےساتھ رہ رہے تھے۔
مزید پڑھیں: بار ایسوی ایشن کی مسلم-سکھ رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز
انہوں نے مرکزی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد جموں و کشمیر میں ’انٹر کاسٹ میرج ایکٹ ‘ نافذ کیا جائے، جس سے اس طرح کے واقعات پر روک لگائی جاسکے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے تاکہ آپسی بھائی چارہ قائم رہ سکے۔