اس موقعے پر جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے شہیدوں کو فراموش نہیں کیا ہے انکی شہادت کو ضائع نہیں کیا جائے گا، بلکہ ملک کو مظبوط بنایا جائے گا۔‘‘
واضح رہے کہ 13اپریل 1919کو پنجاب کے شہر امرتسر میں پرامن احتجاجی مظاہرے پر برطانوی فوج نے جنرل ڈائر کے احکامات پر راست گولیاں برسا دیں۔
اُس وقت کی برطانوی حکومت نے ہلاک شدگان کی تعداد 379بتائی جبکہ اصل تعداد اس سے کئی گنا زیادہ تھی۔
قابل ذکر ہے کہ دو ہفتے قبل جلیاں والا باغ میں شہید ہوئے افراد کو خراج پیش کرتے ہوئے جموں یونیورسٹی میں عطیہ خون کیمپ کا انعاد کیا گیا تھا۔