ETV Bharat / city

'شریعت میں زبردستی مذہب تبدیل کروانے کی کوئی گنجائش نہیں' - muft inayat ullah qasmi

جموں صوبے میں آج تالاب کھٹیکاں کی مسجد کے امام مفتی عنایت نے پریس کانفرس کا انقعاد کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'شریعت میں زبردستی مذہب تبدیل کروانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر کوئی اسلام قبول کرتا ہے تو وہ دباؤ اور زبردستی سے نہیں بلکہ اپنے یقین اور عقیدے کی بنیاد پرکرتا ہے۔

مفتی  محمد عنایت اللہ قاسی
مفتی محمد عنایت اللہ قاسی
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 9:20 PM IST

Updated : Jun 28, 2021, 10:12 PM IST

سرینگر کے رعناواری علاقے سے تعلق رکھنے والی سکھ مذہب کی ایک لڑکی کے ایک مسلمان سے شادی کے معاملے پر جموں تالاب کھٹیکاں کی مسجد کے امام مفتی عنایت نے آج جموں میں ایک پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر مفتی عنایت نے کہا کہ ’’شریعت میں زبردستی مذہب تبدیل کروانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر کوئی اسلام قبول کرتا ہے تو وہ اپنے یقین اور عقیدے کی بنیاد پر، نہ کہ دباؤ اور زبردستی سے۔

'شریعت میں زبردستی مذہب تبدیل کروانے کی ہرگز گنجائش نہیں'

انہوں نے کہا کہ ' سکھ برادری ہمارے معاشرے کا اٹوٹ حصہ ہے اور اُن کے جذبات کے ساتھ کسی کو بھی کھلواڑ کرنے کا حق نہیں ہے۔'

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے اور اگر کسی نے غلطی کی ہے تو اسے سزا دے۔ وہیں، انہوں نے سکھ-مسلم بھائی چارے کو قائم و دائم رکھنے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑبیں:

ہم آپ کو بتا دیں کہ کہ گذشتہ روز سرینگر کے رعنا واری علاقے میں ایک مسلم شخص نے ایک سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے ساتھ کورٹ میں شادی کی، جس کے خلاف سکھ طبقہ نے کشمیر خطہ کے ساتھ ساتھ جموں، دہلی، پنجاب میں احتجاج کیا۔
مظاہرین کے مطابق ان کی بیٹیوں کا زبردستی مذہب تبدیل کرایا جاتا ہے اور ان کے ساتھ شادی کی جاتی ہے۔

Last Updated : Jun 28, 2021, 10:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.