ETV Bharat / city

Gulam Ali Khatana Interview نومنتخب راجیہ سبھا رکن غلام علی نے اپنے عزائم کا اظہار کیا - غلام علی کھٹانہ

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے جموں وکشمیر کے گجر مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے غلام علی کو راجیہ سبھا رکن کے طور پر نامزد کیا ہے۔ گزٹ آف انڈیا میں 10 ستمبر کو شائع ہونے والی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نامزدگی کی گئی ہے۔ Interview with Er Gulam Ali Khatana

نومنتخب راجیہ سبھا رکن غلام علی نے اپنے عزائم کا اظہار کیا

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 4:48 PM IST

جموں: مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامہ میں کہا گیا کہ آئین ہند کی دفعہ 80 کی شق 1 کی ذیلی شق a کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے غلام علی کو کونسل ممبر کے طور نامزد کیا ہے۔ ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کے گجر مسلم برادری کے کسی رکن کو ایوان بالا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

نومنتخب راجیہ سبھا رکن غلام علی نے اپنے عزائم کا اظہار کیا

نو منتخب راجیہ سبھا رکن غلام علی کھٹانہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے ان پر بھروسہ کیا اور راجیہ سبھا کے لیے منتخب کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ہم غریب لوگوں کے ساتھ رہے ہیں خاص کر خانہ بدوش اور گجر بکروال طبقے کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ 25 برسوں سے تعلیم کے میدان میں غریب طلبا کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ Interview with Er Gulam Ali Khatana

انہوں نے کہا کہ وہ جموں کشمیر کے لوگوں کی آواز اور یہاں کے مسائل راجیہ سبھا میں اٹھائیں گئے اور جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ اسے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کس طرح سے جموں و کشمیر میں تعمیر وترقی ہونگی اس بات کا خیال پارلیمنٹ میں رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ غلام علی جموں کے بھٹنڈی علاقے کے ساکن ہے او ر انہوں نے بی جے پی آئی ٹی سیل کے ساتھ ساتھ ترجمان کے بطور بھی کام کیا۔ گوجر بی جے پی لیڈر غلام علی کھٹانہ پیشے سے انجینئر ہیں اور تقریباً چودہ سال سے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ Interview with Er Gulam Ali Khatana, nominated as Member of Parliament

یہ بھی پڑھیں: BJP leader Ghulam Ali khatana بی جے پی کے گوجر لیڈر غلام علی راجیہ سبھا کے ممبر نامزد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.