ETV Bharat / city

پلوامہ کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کی تقریب منعقد - پلوامہ میں 75واں یوم آزادی

پوری وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی 75ویں یوم آزادی کی تقریب مختلف مقامات پر منعقد کی گئی۔

Independence Day was celebrated in Pulwama

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 8:39 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس پلوامہ میں 75واں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پلوامہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید ملک نے قومی پرچم کشائی کی۔

پلوامہ کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کی تقریب منعقد

وہیں ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں بھی یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں بی ڈی سی چیرمیئن عمیر جبار نے پرچم کشائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں 75ویں یوم آزادی کا جشن جاری، مختلف مقامات پر ترنگا لہرایا گیا

پلوامہ کے ہی سنٹرل ہائی اسکول پلوامہ میں بی جے پی کے ضلع صدر سجاد رینا نے قومی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر سجاد رینا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ہم سب جانتے ہیں کہ پانی ہو یا بجلی سڑک ہو یا دوسری اہم ضروریات وہ سب ہمیں میسر ہیں تاہم اس ملک کو مزید کامیابی اور اُونچایوں پر لے جانے کے لیے ہم سب کو مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔'

علاوہ ازیں یوم آزادی کے موقع پر ضلع پلوامہ کے متعدد اسکولوں میں بھی قومی پرچم کشائی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.