ETV Bharat / city

پلوامہ: پامپور میں زعفران انڈور فارمنگ سینٹر کا افتتاح

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 9:08 AM IST

انڈور زعفران کی کلٹیویشن وہ لوگ بھی کرسکتے ہیں جن کے پاس زمین نہیں ہے کیونکہ انڈور زعفران کلٹیویشن کمرے میں کی جاتی ہے۔' انہوں نے کہا 'اس تجربے کے لیے زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑتی ہے تاہم ہمیں اس کے لیے ساٸنس دانوں سے مشورہ لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔'

پلوامہ: پامپور میں زعفرآن انڈور فارمنگ سنٹر کا افتتاح

کشمیر زراعت کے ڈائریکٹر محمد اقبال چودھری نے ضلع پلوامہ کے کھریو کے شار گاؤں میں انڈور زعفران کلٹیویشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس دوران اسکاسٹ کشمیر کے افسران اور زعفران اگانے والے کسان بھی موجود رہے۔ یہ انڈور سنٹر عبدالمجید نامی زعفران اگانے والے کسان نے اسکاسٹ یونیورسٹی کی مدد سے قاٸم کیا ہے جہاں زعفران کی بہترین پیداوار موجود ہے۔

ڈائریکٹر زراعت محمد اقبال چودھری نے کہا کہ 'انڈور زعفران کی کاشت کرنے سے زعفرآن کی صنعت کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا 'اس تجربے سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'انڈور زعفران کی کلٹیویشن وہ لوگ بھی کرسکتے ہیں جن کے پاس زمین نہیں ہے کیونکہ انڈور زعفران کلٹیویشن کمرے میں کی جاتی ہے۔' انہوں نے کہا 'اس تجربے کے لیے زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑتی ہے تاہم ہمیں اس کے لیے ساٸنس دانوں سے مشورہ لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔'

اقبال چودھری نے مزید کہا کہ 'اس تجربے کے تحت جتنے بھی سنٹرس میں زعفران لگایا گیا ہے وہاں سے بہت اچھی پیداوار حاصل ہورہی ہے انہوں نے کہا یہ ایک کامیاب تجربہ مانا جاتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

چودھری نے کہا کہ اس تجربے کے تحت جموں وکشمیر کے دیگر ضعلوں میں بھی زعفران کی کاشت کی جاسکتی ہے تاکہ جموں وکشمیر کے تمام اضلاع میں زعفران کی پیداوار کو فروغ دیا جاسکے۔'

عبدالمجید وانی نے کہا کہ 'انتظامیہ کی مدد سے انہوں نے یہ سنٹر قائم کیا ہے انہوں نے کہا کہ 'ایسے سنٹر قائم کرنے سے زعفران کی پیداوار میں اضافہ ہوسکتا ہے اور کسانوں کی زندگی خوشحال بن سکتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.