ETV Bharat / city

IED Recovered in Kupwara کپواڑہ میں برآمد آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی - کپواڑہ میں آئی ای ڈی برآمد

ضلع کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے آئی ای ڈی برآمد کی جس کو بعد میں بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنا دیا گیا۔ IED Found in Langate Area

کپوارہ میں برآمد آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 10:42 AM IST

Updated : Oct 19, 2022, 11:42 AM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے لنگیٹ علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک آئی ای ڈی بر آمد کی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے وڑی پورہ لنگیٹ علاقے میں پولیس اور فوج کی 30 آر آر کی ایک مشترکہ گشتی ٹیم نے ایک فوجی کیمپ کے نزدیک ایک آئی ای ڈی پائی اور فوراً اس روڈ پر ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حمل کو احتیاطاً روک دیا۔ IED Recovered in Kupwara

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس آئی ای ڈی کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنا دیا۔ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے بعد روڈ پر ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: IED Recovered in Bandipora بانڈی پورہ میں برآمد آئی ای ڈی کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نکارہ بنایا

یو این آئی

Last Updated : Oct 19, 2022, 11:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.