جموں: مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ "ہر گھر ترنگا مہم" کے تحت پورے جموں وکشمیر میں زور سے مہم کو چلا کر عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وہیں ملک کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر جموں شہر کے تاریخی مبارک منڈی کمپلیکس کو بھی ترنگا روشنی سے روشن کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے پوری عمارت کو اس طرح سے سجایا کہ رات کی تاریکی میں قومی پرچم کا نظارہ پیش کرتی ہے۔
بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اس سال جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں تو ہر گھر ترنگا تحریک کو مضبوط کریں۔ ترنگا لہرائیں یا 13 اور 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں میں اس کی نمائش کریں کیونکہ یہ تحریک قومی پرچم کے ساتھ ہمارا تعلق گہرا کرے گی۔
مزید پڑھیں: