ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں پوشن ماہ کے تحت محکمۂ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے منڈی میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
اس دوران بی ڈی سی چیئرمین شمیم احمد گنائی نے ہری جھنڈی دکھاکر ریلی کا آغاز کیا۔ اس سلسلہ میں منڈی ساوجیاں ساتھرہ کے علاوہ پنچایت سطح پر بھی پوشن ماہ کا آغاز کیا گیا۔ اس کا مقصد خواتین کو اچھی غذا اور تازہ سبزیاں استعمال کرنے کے لیے آگاہی دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ میں دو درانداز ہلاک
پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر منڈی تحصیل کمپلکس سے بازار تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں متعدد آنگن واڑی خاتون سپروائیزرس، ورکروں اور ہیلپروں نے شرکت کی۔