ETV Bharat / city

Health Secretary Visit GMC ہیلتھ سکریٹری نے ڈوڈہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ کیا - جموں و کشمیر محکمہ ہیلتھ

جموں و کشمیر محکمہ ہیلتھ کے انتظامی سکریٹری نے ڈوڈہ کا دورہ کر کے وادی میں جاری اے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ اور جی ایم سی کی جسمانی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس دوران عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کو پیشرفت کو تیز کرنے، باوقار منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ Doda Government Medical College

Health Secretary Visit GMC
ہیلتھ سکریٹری کا گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 4:02 PM IST

ڈوڈہ: محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے انتظامی سکریٹری بھوپندر کمار نے آج ڈوڈہ کا دورہ کیا اور اے ایچ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ اور جی ایم سی کے جاری پروجیکٹ کی فزیکل پیشرفت کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران انتظامی سکریٹری نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ فزیکل پروگریس کو تیز کرے اور باوقار پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے۔ Jammu and Kashmir Health Department

انہوں نے اے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ کے ایچ او ڈیز اور ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کی جس میں انہوں نے ماہر ڈاکٹروں سمیت عملہ کی کمی سے متعلق مریضوں کے مسائل سُنے اور یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کو مقررہ مدت میں پورا کیا جائے گا۔ ہیلتھ سکریٹری نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ ایڈمن سکریٹری نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ 24 گھنٹے مریضوں کو خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ احاطے کے اندر اور اطراف میں صفائی کو ترجیحی بنیادوں پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈی ڈی سی ڈوڈہ وشیش پال مہاجن، پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ ڈاکٹر نور علی، ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم، ڈائریکٹر ہیلتھ (ہائیکورٹ) جموں ڈاکٹر دیپک کپور، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایچ اینڈ ایم ای جے اینڈ کے راجیو بھوشن، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ امان کمار ڈوگرا، سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر ایم وائی میر، چیف اکاؤنٹس آفیسر جی ایم سی ڈوڈا، ایم ایس جی ایم سی ڈوڈا ڈاکٹر یودھویر سنگھ، ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ڈوڈا کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران و اہلکار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.