جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں نیشنل کانفرنس کے رہنما دیویندر سنگھ رانا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔
اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ میں کیے گئے وعدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی سابق خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں جو وعدہ کیا گیا ہے اسے فی الفور پورا کیا جانا چاہئے۔
علاوہ ازیں نچلی سطح پر این سی کو مزید تقویت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے رانا نے کہا کہ تجربہ کار سینئر ساتھیوں اور پرجوش نوجوانوں کی مدد سے جموں و کشمیر کو ہر محاذ پر اپنے تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تحریک ملے گی۔