ڈپٹی کمشنر پونچھ اندر جیت نے پی ایچ سی ہاڑی مرہوٹ سرنکوٹ پونچھ میں جی آر بی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے مختلف تنظیموں کے اشتراک سے یک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر پونچھ اندر جیت نے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ ونود کمار بھی تھے۔
کیمپ میں 200 لوگ پہنچے جن کی اسکریننگ کی گئی اور ان میں دوائیں تقسیم کی گئیں۔ جی آر بی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اشتیاق بیگ اور ایڈیٹر ان چیف سی این آئی نیوز بلال بزاز اور بیورو چیف سی این آئی پونچھ، سرپنچ سکندر نورانی نے تعاون کرنے پر ضلع انتظامیہ، سب ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ سی مرہوٹ میں کووڈ کیئر اور صحت کی دیکھ بھال کی دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور محکمہ صحت سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے کووڈ 19 (COVID19) سے متعلق ضروری باتیں لوگوں کو بتائیں۔
اس موقع پر ایڈیٹر ان چیف، سی این آئی، بلال بزاز، چیئرمین جی آر بیگ ٹرسٹ، اشتیاق بیگ، سینیئر ٹریڈ یونین خالد محمود خان قاضی پرویز سی این آئی، انچارج سی این آئی پونچھ/ راجوری، جہانگیر خان، سرپنچ اور سی این آئی بیورو چیف پونچھ، سکندر نورانی، بھٹ یاسر، نائب تحصیلدار ہاڑی مرہوٹ، اختر عباس میر، میڈیکل آفیسر محمد یوسف، نمائندے سی این آئی طارق خان مہنڈر، شفاعت مغل اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔