سابق اقلیتی وزیر کے رحمان خان نے اقلیتی وزارت کی طرف سے کشمیر میں شروع کیے جانے والے ترقیاتی پروجیکٹ کے وعدوں کو جملہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا اقلیتی وزارت کے پاس ترقیاتی پروجیکٹ ہیں۔جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے کیا اقلیتی وزارت کے پاس ترقیاتی پروگرامز ہیں۔
کے رحمان خان نے کہا کہ کسی بھی خطہ کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔اقلیتی وزارت کا ڈھانچہ اور بجٹ ایسا نہیں ہے کہ وہ کسی ریاست میں اقتصادی ترقی کا پروجیکٹ شروع کرے۔
واضح رہے کہ اقلیتی وزارت نے جموں کشمیر کا خصوصی درجہ ختم ہونے کے بعد وہاں بڑے ترقیاتی پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے لیے اقلیتی وزارت نے تفویض بھی بھیجی تھی۔