ETV Bharat / city

عُمران ملک کی کارکردگی پر ان کے والدین کا اظہار مسرت - عُمران ملک کی کارکردگی

آئی پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عُمران ملک نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف میچ میں اپنی برق رفتار گیندوں سے ہر کسی کو انگشت بدنداں کردیا۔ ہر کسی کے ذہن میں یہی سوال ہے کہ اس بہترین گیند باز کو آخر ابھی تک ٹیم میں موقع کیوں نہیں دیا گیا۔

عُمران ملک کی کارکردگی پر ان کے والدین نے کیا خوشی کا اظہار

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 10:12 PM IST

عُمران ملک کے والد عبدالرشید گذشتہ 40 برسوں سے جموں کے شہیدی چوک میں سبزی بیچتے ہیں۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے کہا کہ عمران ملک بچپن سے ہی کرکٹ کے شوقین تھے اور ہمیشہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔

عبدالرشید نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران اپنے مقصد میں کامیاب ہوا ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خوب ترقی کرے اور اپنے ملک کا نام روشن کرے۔

عُمران ملک کی کارکردگی پر ان کے والدین نے کیا خوشی کا اظہار

سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی عُمران، جموں و کشمیر ٹیم کی جانب سے محض دو ہی میچ کھیلے ہیں حالانکہ انہیں آئی پی ایل کے آخری میچوں میں اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملا جبکہ عمران نے اپنے پہلے ہی میچ میں ایسی چھاپ چھوڑی کہ کرکٹ کے ہر مداح کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عُمران ملک، ایک ہی میچ میں لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا

عُمران ملک کا آئی پی ایل تک کا سفر آسان نہیں رہا۔ عمران نے اپنے کیریئر کا آغاز چار سال قبل گُجر نگر سے شروع کیا تھا جبکہ وہ ٹینس بال کرکٹ کھیلا کرتے تھے اور انہیں ہر موقع پر ان کے والدین کی جانب سے خاطر خواہ حمایت حاصل رہی۔

عُمران ملک کا تعلق جموں و کشمیر کے دارالحکومت جموں کے گوجر نگر علاقہ سے ہے جبکہ وہ جموں کے ملک مارکیٹ میں رہائش پذیر ہیں اور انہیں ٹی نٹراجن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.